ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوراج سنگھ چوہان بولے راہل گاندھی نے دیا کسانوں کو دھوکہ، ہم عوام کے سامنے سچ کو اجاگر کریں گے

شیوراج سنگھ چوہان بولے راہل گاندھی نے دیا کسانوں کو دھوکہ، ہم عوام کے سامنے سچ کو اجاگر کریں گے

Mon, 01 Apr 2019 23:56:49    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی پر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کو کہا کہ ایک طرف کانگریس کی حکومت والی ریاستی حکومتوں نے وزیر اعظم فنڈ کیلئے کسانوں کے ناموں کی فہرست نہیں بھیجی، وہیں وہ مرکز کی اسکیموں میں خلل ڈالنے کی سازش بھی کر رہی ہے جسے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے جیسے قرض معافی کے معاملے پر کسانوں کو دھوکہ دیا، اسی طرح اب غربت پر سرجیکل اسٹرائک کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کبھی کسانوں سے جھوٹ بولتے ہیں، کبھی عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔وہ جھوٹے ہیں اور کانگریس حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔چوہان نے کہا کہ آج مجھے یہ کہنے میں کوئی گریز نہیں کہ کسانوں کو’پپو‘ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور کسان لوک سبھا انتخابات میں بھرپور جواب دیں گے بی جے پی کے سینئر لیڈر نے الزام لگایا کہ ملک کی جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں ہیں، وہاں سے اب تک وزیر اعظم فنڈ کرنے کے لئے کسانوں کے ناموں کی فہرست تک نہیں بھیجی گئی ہے۔مرکز کے منصوبوں میں خلل ڈالنے کی سازش کانگریس کر رہی ہے اور اس کے لیے عوام اسے معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے دعوی کیا کہ وہ عوام کے درمیان جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہم سے کیا بھول ہوئی۔تو لوگ کہتے ہیں۔ہم جھانسے میں آ گئے تھے، لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کو ٹھیک کر دیں گے۔کانگریس پر کسانوں سے پوچھے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملک میں گھوم گھوم کر عوام کے سامنے ان کا جھوٹا چہرہ بے نقاب کروں گا اور لوگوں سے درخواست کروں گا کہ ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
 


Share: